کیپٹن (ر) صفدر ضمانت ملنے پر عدالت میں نفل پڑھنے لگ گئے

کیپٹن (ر) صفدر ضمانت ملنے پر عدالت میں نفل پڑھنے لگ گئے

پشاور ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو پشاور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی۔ انھوں نے ضمانت ملنے پر کمرہ عدالت ہی میں نفل ادا کیے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس لعل خان کی سربراہی میں بینچ نے کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ انھوں نے نیب سے بچنے کے لیے قبل از گرفتاری کی ضمانت کے لیے درخواست دی۔ فیصلہ 22 اپریل کو سنایا جانا تھا جو محمد صفدر موجود نہ ہونے پر موخر کر دیا گیا۔

عدالت نے آج جب فیصلہ سنایا تو انھوں نے عدالت میں شکرانہ کے نفل پڑھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مدینہ میں جو دعائیں مانگ کر آیا، آج قبول ہوئیں۔ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت اور انصاف ملنے پر خوش ہوں اور شکر گزار بھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔