جو ڈیل کی سیاست کرتے ہیں ، ان کا شہیدو ں کا قبرستان نہیں ہوتا: بلاول

جو ڈیل کی سیاست کرتے ہیں ، ان کا شہیدو ں کا قبرستان نہیں ہوتا: بلاول
پبلک نیوز: شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے 14 ویں یوم شہادت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں جلسہ عام، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ڈیل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے،غیر جمہوری رویہ نہیں اپنا سکتی. بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کاش27دسمبر کوئی خاص دن نہ ہوتا، کاش 27دسمبر کوئی عام دن ہوتا، کاش اس دن کوئی برسی کوئی ماتم نہ ہوتا، آج شہید بی بی کا پاکستان مشکلات کا شکار ہے، بی بی شہید آپ کے غریب عوام لاوارث ہیں، ہم نے ملک میں جمہوریت کو بحال کیا، ہم نے پارلیمان کو سارے اختیارات دیئے. بلاول نے کہا عوام کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا، عوام کٹھ پتلی راج بھگت رہے ہیں، ہم نے پاکستان کا جھنڈا سوات اور وزیرستان میں لہرایا، پاکستان کے بہادر عوام،فوج نے دہشت گردوں کو شکست دی، آج ہمارے شہدا کے خون کا سودا کیا جارہا ہے، اے پی ایس کے بچوں کے خون کا سودا کیاگیا، آج بھی جیالے ملک کو خوشحال بنانے کے لیے کھڑے ہیں، ہم نے صوبوں کو ان کے حقوق دیئے، 18ویں ترمیم کی وجہ سے گوادر پورٹ بن رہا ہے، تھر میں میگا ا نرجی پروجیکٹ لے کر آسکتے ہیں، ہمارے جانے کے بعد18ویں ترمیم ، این ایف سی ایوارڈ پر عمل نہ ہوا. بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں صوبوں کے وسائل چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، ملک کے کونے کونے میں عوام پریشانی میں مبتلا ہیں،جب دنیا کے حالات خراب تھے ہم نے معیشت کو بہتر بنایا، دنیاکی معیشت گر رہی تھی ہم نے ملک تنخواہوں میں اضافہ کیا،بلاول بھٹو ہم نے کسانوں کا خیال رکھا، ہماری حکومت کسانوں کے شانہ بشانہ کھڑی تھی، غریب جائیں تو کہاں جائیں، بی بی شہد آپ کے عوام مہنگائی کی سونامی میں گھرے ہیں، غربت ،بے روزگاری انتہا پر پہنچ چکی ہے، پیپلزپارٹی ڈیل کی سیاست نہیں کرتی، پیپلزپارٹی عوام کی طاقت پر یقین رکھتی ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔