مصطفیٰ عامرقتل کیس:JITتشکیل،بڑےنام سامنے آنے پرکھلبلی مچ گئی

مصطفیٰ عامرقتل کیس:JITتشکیل،بڑےنام سامنے آنے پرکھلبلی مچ گئی
کیپشن: مصطفیٰ عامرقتل کیس:سنسنی خیز انکشافات،بڑےنام سامنے آنے پرکھلبلی مچ گئی

ویب ڈیسک:مصطفی عامر قتل کیس سال 2025 کا ہائی پروفائل کیس بن گیا،، سنسنی خیز انکشافات اور بڑے نام سامنے آنے پرحکومتی سطح پر کھلبلی مچ گئی۔ وزیراعلی ہاؤس میں کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو اور متعلقہ افسران کو طلب کرلیا گیا۔پولیس چیف متعلقہ حکام کو کیس میں ہونےوالی پیشرفت پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطاق کیس کی تفتیش کہاں تک پہنچی، ملزمان نے کیا کیا بتایا؟صوبے اور شہرقائد کے تمام متعلقہ افسران کو طلب کرلیا گیا۔آج وزیراعلی ہاؤس میں کراچی پولیس چیف کو طلب کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی طلب کرلیے گئے۔جاوید عالم اوڈھو متعلقہ حکام کو پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی مقدس حیدر چھاپے سے اب تک تفصیلات بتائیں گے۔ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے بڑے راز اور نام اگلے تھے۔ایس ایس پی شعیب میمن ساحر کی تفتیش کا مکمل احوال بتائیں گے۔ممکنہ طور پر بڑے ناموں پر ہاتھ ڈالنے کی اجازت بھی مانگی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اگر اجازت دی تو بڑے ناموں کی گرفتاری ہوسکے گی۔کل آئی جی سندھ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی داخلہ کے سامنے پیش ہونگے۔غلام نبی میمن کیس کی مکمل  تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

Watch Live Public News