کراچی ( پبلک نیوز) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن کابھی ٹوپی ڈرامہ ہواتھا، سندھ کاپانی چوری کرنے والے پیپلزپارٹی کے لوگ ہیں ، سندھ کی تمام جھیل کوبھی تباہ کرنے والے یہی لوگ ہیں ،بلاول بھٹوسمیت صوبائی وزراء اوردیگر رہنماپانی چورہیں ٗ علی حسن زرداری محکمہ آبپاشی کو اربوں روپے کاٹیکہ لگاچکے ہیں ۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی محکمے علی حسن زرداری کے احکامات پر چل رہی ہیں ٗ سہیل انورسیال تو صرف پرس اٹھانے اوربوٹ پالش کرنے کے لئے رکھوا ہوا ہے ٗ مرادعلی شاہ وزیراعظم کوسیکیورٹی رسک قراردے رہاہے ٗ لیکن مراد علی شاہ ملک کے خلاف سازش کرتاہے ٗ پانی کے معاملہ پر صوبوں میں نفرتیں پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سہیل انورسیال اورمرادعلی شاہ غلط اعداد شمار پیش کرکے عوام گمراہ کرتے ہیں ٗسندھ کاپانی چوری کرنے میں بلاول بھٹو ، آصف زرداری اوران کے لوگ شامل ہے ٗ لوگوں کوکتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی ہے ٗ لیکن وزیراعلی ہاوس میں کروڑ روپے کا بجٹ خرچ کیا جاتا ہے ٗ لوگوں کے پاس لاش اٹھانے کے ایمبولینس کے لئے پیسے نہیں ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی کونااہل کرانے کے لئے کل عدالت سے رجوع کریں گے ٗ سندھ بجٹ کی منظوری کوبھی عدالت چلینج کیاجائے گا ٗ ہمیشہ یہ لوگ سندھ کارڈ کھیلتے ہیں ٗ مراد علی شاہ کس کابیٹاہے ٗ بجٹ انگلش میں پیش کرکے عوام کوبے وقوف بنایاگیا ٗ سندھ میں دوہرا نظام لانے والی پیپلزپارٹی ہے ٗ سندھ کوتقسیم کرنے والے بھی پی پی ہے ۔