خلائی ٹیلی سکوپ ہبل کا کمپیوٹر سسٹم خراب ہو گیا

خلائی ٹیلی سکوپ ہبل کا کمپیوٹر سسٹم خراب ہو گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) ہبل خلائی ٹیلی سکوپ  کے کمپیوٹر کی خرابی کے بعد اس کا بیک اپ کمپیوٹر بھی خراب ہونے لگا، اس بارے میں کیا غلطی ہوئی ہے؟ کئی سوالات سامنے آ گئے۔

ناسا 12 دن سے ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ پر کمپیوٹر کی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ ہبل کو ٹھیک کرنے کی تین کوشش ناکام ہو چکی ہے جس کے بعد ناسا کی جانب سے یہ طے کیا گیا کہ کمپیوٹر میں پروسیسنگ کا مسئلہ ہے۔ تاہم بیک اپ کمپیوٹر میں بھی مسائل سامنے آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ہبل ایک خلائی دوربین ہے جسے امریکہ کی خلائی ایجنسی ناسا نے سنہ 1990 میں خلا میں بھیجا تھا۔یہ زمین کے مدار میں ہی موجود رہتی ہے اور ابتک کئی اہم معلومات فراہم کر چکی ہے. اس خلائی دور بین میں اس سے قبل بھی خرابی آ چکی ہے جسے مرمت کے ذریعے دور کیا جاتا رہا ہے.

ناسا قریب دو ہفتوں سے یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ میں کیا خراب ہے، لیکن ابھی تک پتہ نہیں لگایا جا سکا ہے۔ 1990 میں مدار میں جانے والی دنیا کی سب سے طاقتور خلائی دوربین ہے۔ اس نے ستاروں کی پیدائش کا پتہ چلایا ہے جبکہ پلوٹو کے آس پاس نئے چاند ڈھونڈے ہیں، ہبل کے مشاہدات نے ماہرین فلکیات کو کائنات کی عمر اور توسیع کا حساب کتاب کرنے اور بگ بینگ کے فورا بعد تشکیل پانے والی کہکشاؤں کو دیکھنے کی صلاحیت دی ہے۔

لیکن زمین کے گرد گردش کرنے والی اس خلائی دوربین نے گزشتہ 12 دن سے کوئی سائنسی کام نہیں کیا ہے۔ دوربین کے پے لوڈ کمپیوٹر- پر 1980 کی ایک مشین نصب ہے جو ہبل کے تمام سائنسی آلات کو کنٹرول اور اس کی نگرانی کرتی ہے -

تب سے ناسا کی ہبل ٹیم پریشانی کا شکار رہی ہے۔ لیکن ٹیم نے سوچا کہ اگر وہ کمپیوٹر کو ٹھیک نہیں کرسکتے ہیں تو بھی وہ ہبل کے بیک اپ پے لوڈ کمپیوٹر پر سوئچ کرسکتی ہیں۔ اس ہفتے ناسا نے دریافت کیا کہ بیک اپ کمپیوٹر بھی خراب ہورہا ہے۔ تو اب یہ ہبل کا یہ پراسرار مسئلہ حل طلب بن گیا ہے۔ میموری ماڈیول اور اس کے تین بیک اپ کام نہیں کر رہے، یہ اشارہ ہے کہ مسئلے کا ماخذ کچھ اور ہے۔

ٹیم نے اس ہفتے پے لوڈ کمپیوٹر کے دیگر حصوں پر تشخیصی ٹیسٹ کرنا شروع کیا۔ انہوں نے بیک اپ پے لوڈ کمپیوٹر کو بھی طاقتور بنانے کا فیصلہ کیا ہے- جو خلابازوں نے اس دوربین پر 2009 میں انسٹال کرنے کے بعد سے آن نہیں کیا تھا۔ لیکن نئے کمپیوٹر کے ہارڈ ویئر میں بھی غلطیاں ظاہر ہوئی ہیں۔

ناسا کے مطابق 2009 میں پانچھویں دفعہ جب خلاباز ہبل پہ سوار ہوئے تو اس وقت اس کی مرمت کی گئی تھی، اس میں نئے پرزے، کیمرا اور ٹیلی سکوپ نصب کیا گیا تھا۔

ہبل ٹیم اب یہ سمجھتی ہے کہ مسئلہ اس ماڈیول کا ہوسکتا ہے جو دوربین کے سائنسی آلات کو کمانڈ بھیجنے میں مدد کرتا ہے اور ان آلات سے ڈیٹا تیار کرتا ہے تاکہ وہ زمین پر واپس جا سکے۔ اس ماڈیول کو کمانڈ یونٹ/ سائنس ڈیٹا فارمیٹر (CU / SDF) کہا جاتا ہے۔ ناسا نے بتایا کہ یہ مسئلہ بجلی سے چلنے والے ریگولیٹر سے بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ اگر ریگولیٹر ہبل کے ہارڈویئر پر غلط وولٹیج بھیج رہا ہے تو اس سے بڑے پیمانے پر مسائل سامنے آ سکتے ہیں .

اگرچہ ہبل کی عمر 31 سال ہوچکی،تاہم یہ پچھلے کچھ سالوں سے پہلے سے کہیں زیادہ سائنسی کام کررہی ہے۔ ناسا کو امید ہے کہ دوربین 2020 کی دھائی میں بھی اچھی طرح سے کام کر سکے گی۔ ناسا کے ترجمان کے مطابق "سائنسی لحاظ سے ہبل اب بھی سب سے زیادہ طاقتور دوربین ہے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔