اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر ان کے کئی نامور ساتھی اداکار اور ان کے مداح انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کئی سالوں سے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھےجس کے بعد وہ رواں سال 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔View this post on Instagram
ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام سے تصویر شیئر کی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالیہ کے ساتھ ان کے شوہر اداکار رنبیر کپور بھی موجود ہیں اور وہ اسپتال کے بیڈ پر لیٹی ہوئی الٹراساؤنڈ کروا رہی ہی ، الٹرا ساؤنڈ مشین کی اسکرین پر ان کے ہونے والے بچے کی موجودگی دکھائی دے رہی ہے تاہم اداکارہ نے اسکرین پر دل والا ایموجی لگا رکھا ہے۔ حال ہی میں رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور سے شادی کرنے والی عالیہ بھٹ نے اس تصویر کے کیپشن میں اپنے ماں بننے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہمارا بچہ جلد آرہا ہے‘‘۔