نوجوان پاکستانی کرکٹر وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

  نوجوان پاکستانی کرکٹر وسیم جونیئر شادی کے بندھن میں بندھ گئے

( پبلک نیوز) طیبہ نقشی :قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد وسیم جونیئر نے یہ خوشی کی خبر اپنے مداحوں کو  انسٹاگرام پر دی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں۔

تصاویر میں وسیم کو اپنی دلہن کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ دونوں سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے  بظاہر خانہ کعبہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

ایک اور تصویر میں وسیم اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

وسیم کی فوٹواینڈ ویڈیوانسٹاگرام پوسٹ کے بعد ساتھی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

شاداب خاب اور عامر جمال نے وسیم جونیئر کو مباک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News