سابق کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبیعت ناساز، پیٹ میں پانی بھر گیا

سابق کرکٹر محمد نذیر جونیئر کی طبیعت ناساز، پیٹ میں پانی بھر گیا

(ویب ڈیسک )   سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئےہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر   محمد نذیر جونئیر کمزوری کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہیں ،  شدید علالت کے باعث پیٹ میں پانی بھرنے لگا اور چھاتی میں بھی انفیکشن ہوگیا ۔

خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال پہلے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے ۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر   کے بیٹے نعمان نذیر    کا کہنا ہے کہ  نذیر جونئیر کو فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے۔  والد کی طبعیت ناساز ہے اپنی طرف سے ان کے علاج معالجے کی کوشش کررہا ہوں۔ 

نعمان نے کہا کہ   پی سی بی نے ابتدائی طور پر بہت ساتھ دیا تھا۔ پچھلے تین چار سال سے ان کا علاج خود کروا رہا ہوں۔ پی سی بی اعلی حکام سے اپیل ہے کہ وہ والد کے علاج معالجے کیلئے فوری اقدامات کریں۔ 

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں ۔  نذیر جونئیر نے مجموعی طور پر  37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں  اور وہ   پاکستان کی جانب سے ڈبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب  سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بھی ہیں ۔

نذیر جونئیر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دے رکھے ہیں

Watch Live Public News