شعیب، نعمان تنازع: پی ٹی وی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

شعیب، نعمان تنازع: پی ٹی وی انتظامیہ حرکت میں آ گئی

پبلک نیوز: قومی کرکٹ سٹار شعیب اختر ۔ ڈاکٹر نعمان نیاز معاملہ کی تحقیقات ، پی ٹی وی انتظامیہ نے پی ٹی وی سپورٹس پر اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر کے ساتھ پروگرام میں پیش آنے والے واقعہ کا نوٹس لے لیا.

پی ٹی وی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کا پہلا اجلاس آج ہے. انکوائری کمیٹی ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے مابین پیدا ہونے والی صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔ دوسری جانب سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ایک پیغام میں اپنی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نے لائیو پروگرام کے درمیان بدتمیزی کی اور بعد میں معافی بھی نہیں مانگی۔

پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نے پتہ نہیں کن وجوہات کی بناء پر میری توہین کی، وہاں پر کرکٹ کے لیجنڈر بیٹھے ہوئے تھے ، میں نے سوچا کہ انہیں کیا پیغام جائے گا ، بعد میں ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ اس کا ازالہ کیا جائے اور پروگرام کو نارمل انداز میں چلایا جائے تاہم میں نے ڈاکٹر نعمان سے آن ایئر بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں تاہم انہوں نے مجھ سے معافی نہیں مانگی۔ جس کے بعد ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد پی ٹی وی سپورٹس کے براہ راست پروگرام کے دوران شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان ’تلخ‘ کلامی ہوئی، جس کے بعد سابق فاسٹ بولر نے پی ٹی وی سپورٹس سے استعفیٰ دے دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔