چمن: پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

چمن: پولیس وین کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

چمن(پبلک نیوز) قلعہ عبداللہ میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا جس سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

دھماکے میں  پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، دھماکے سے وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس لیویز کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کئے گئے۔ جائے وقوع پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔