ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
کیپشن: ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزدملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد

ویب ڈیسک:سنی اتحاد کونسل نے پنجاب اسمبلی میں ملک احمد خان بھچر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان بھچر پنجاب اسمبلی میں بطور قائد حزب اختلاف کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر میانوالی سے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ پارٹی قیادت کی طرف سے بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزدگی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت سے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

Watch Live Public News