روس نےیوکرین پر فضائی حملے تیز کر دیئے

روس نےیوکرین پر فضائی حملے تیز کر دیئے
کیپشن: روس نےیوکرین پر فضائی حملے تیز کر دیئے

ویب ڈیسک: روس نے یوکرین پر فضائی حملے تیز کرتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران 35 حملے کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں یوکرین کی توانائی تنصیبات اور دفاعی فیکٹریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین کے ریلوے نظام، فضائی دفاعی نظام اور بارودی گوداموں پر بھی بمباری کی گئی۔

  روس کے مطابق حملوں میں یوکرینی فوجی دستوں سمیت کرائے کے غیر ملکی فوجیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اس حوالے سے یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روس کے 35 میں سے 21 میزائلوں کو مار گرایا۔

Watch Live Public News