جینز کی پاکٹ کے اوپر ’’ منی پاکٹ’’ کس لیے بنائی گئی، اہم برینڈ نے راز کھول دیا

جینز کی پاکٹ کے اوپر ’’ منی پاکٹ’’ کس لیے بنائی گئی، اہم برینڈ نے راز کھول دیا

ویب ڈیسک : ( علی رضا ) جینز کی پاکٹ کے اوپر ’’ منی پاکٹ’’ کس استعمال کے لئے بنائی گئی ؟ سوشل میڈیا پر بحث ۔۔   جینز  کی بانی امریکن  لیوائز کمپنی نے راز کھول دیا ۔

 بلیو جینز کے جیب کے اوپر ایک چھوٹی سی جیب بنی ہوتی ہے اور نسل در نسل جب سے ہم اور ہمارے باپ دادا جینز پہنتے آرہے اس جیب کی جگہ بدلی نہ سائز۔۔

  سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جینز کی چھوٹی پاکٹ کی تصاویر  کی پوسٹ کے ساتھ  یہ سوال جب وائرل ہوا کہ اس کا مقصد کیا ہے تو طرح طرح کے جواب سامنے آئے کچھ نے کہا یہ سکے رکھنے کے لئے ہے تو کچھ کا خیال تھا کہ اس میں ایمرجنسی کے لئے تھوڑی بہت رقم ہونی چاہئیے ۔

 اتنا وائرل ہوا یہ سوال کہ اب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اس کی تلاش کے لئے ایک پورا اکاؤنٹ ہے جسے Tiny Jeans Pocket کہتے ہیں۔

1873 میں جینز کی پہلی  پینٹ  پر نمایاں  نظر آنے والی اس  چھوٹی جیب  جو آج بھی موجود ہے  کا مقصد  کچھ انوکھا تھا۔۔ ایک زمانے میں مشہور ایک  ذاتی شے رکھنے  کے لیے  یہ پاکٹ بنائی گئی جو اب متروک ہے۔

جینز بنانے والی اصل بانی  کمپنی لیوی اسٹراس اینڈ کمپنی کے مؤرخ ٹریسی پینک نے انسائیڈر کو بتایا، 19ویں صدی میں تخلیق کی جانے والی چھوٹی جیب کا ایک خاص مقصد تھا۔

 اس چھوٹی جیب میں مرد حضرات اپنی پاکٹ واچ رکھتے تھے ۔ کیونکہ رسٹ واچ یا کلائی کی گھڑیاں 20ویں صدی میں پہلی جنگ عظیم کے بعد عام ہوئیں اس سے پہلے جنٹلمین کا تصور سوٹ اور سونے کی زنجیر لگی پاکٹ واچ کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔

اور فیکٹری ورکر کیونکہ سوٹ تو پہن نہیں سکتے تھے اس لئے ان کی سہولت کے لئے پاکٹ واچ رکھنے کے لئے جینز کی جیب کے اوپر یہ چھوٹی پاکٹ تخلیق کی گئی۔

چھوٹی جیب والی پتلون کو 'فائیو پاکٹ پینٹ' کہا جاتا ہے، لیکن پانچویں جیب دراصل پیچھے بائیں طرف ہوتی ہے، جسے 1901 میں لیوی کی 501 جینز میں شامل کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اب اس چھوٹی جیب کولائٹر، سکے، کنڈوم اور ماچس سمیت دیگر اشیاء رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر