ڈونلڈ ٹرمپ کاہوائی بوسہ ، حاضرین کی مسکراہٹیں سوشل میڈیا پر وائرل

Donald Trump, Melania and that air kiss
کیپشن: Donald Trump, Melania and that air kiss
سورس: Donald Trump, Melania and that air kiss

 ویب ڈیسک : صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی کے اہم ترین دور کا آغا زہوا چاہتا تھا۔۔ وہ دوسری بار دنیا کے طاقتور ترین حکمران یعنی صدر امریکا کا حلف اٹھانے جارہے تھے  فوٹوگرافروں کے کیمرو ں کے شٹرز  ایک ایک سیکنڈز محفوظ کررہے تھے اور  ن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کے درمیان ایک عجیب لمحہ ہمیشہ کے لئے محفوظ ہوگیا۔

 نو منتخب صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کو  اس وقت ایک مضحکہ خیز   صورتحال کا سامنا کرنا پڑاا جب وہ کیپیٹل کی عمارت میں حاضرین کے سامنے اپنی اہلیہ میلانیا کو بوسہ دینا چاہتے تھے۔ کامیابی اور فتح کی مبارکباد دینے کے لئے جس کے لئے ساری فیملی نے بہت محنت کی تھی بیرن ٹرمپ سمیت ان کے سارے بچے  ان کے ارد گرد موجود تھے 

جب ٹرمپ حاضرین کے ایک بڑے ہجوم کے درمیان اپنی اہلیہ کے پاس پہنچے اور اس کے گال پر بوسہ دینے کی کوشش کی، لیکن میلانیا کے سر پر  ہیٹ  پہننے کی وجہ سے وہ بوسہ دینے میں ناکام رہے۔

لیکن ٹرمپ نے ہمیشہ کی طرح صورتحال کو سنبھالا اور خود کو شرمندگی سے بچاتے ہوئے وہ  اپنی اہلیہ  کو ہوا ئی بوسہflying  kiss دے کر ہی  مطمئن ہوگئے۔ صارفین نے اسے "ادھورا بوسہ" قرار دیا ۔

اس منظر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی اور ہال میں موجود لوگوں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر فالوورز میں قہقہے لگ گئے۔

Watch Live Public News