پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرکے 82 سالہ والد گرفتار، مگر کیوں؟ بڑی خبر آگئی

police Hamad azhar father's arrest
کیپشن: Hamad azhar father's arrest
سورس: ویب ڈیسک

(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ہونے تقریباً 10 دن رہ گئے اور سیاسی پارٹیوں نے اپنی سرگرمیاں مزید تیز کردی ہیں،تصور کیا جارہا ہے کہ  پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا مگر شاید ملک کی بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کو وہ بھول چکے ہیں، مسلسل پی ٹی آئی امیدواروں اور سپوٹرز کی گرفتاریاں  بھی جاری ہیں،اب پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان پہلے ہی اڈیالہ جیل میں ہیں جبکہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی امیدواروں کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں، پولیس نے رہنما  کے ساتھ ساتھ اہلخانہ کو بھی پابندسلاسل کرنے کا عمل شروع کیا ہوا ہے، سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما حماد اظہر کے والد کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

حماد اظہر نے سوشل سائٹ ایکس پر ٹویٹس کرتے ہوئے لکھا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔

ایک اور وضاحتی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے 82 سالہ والد کو گرفتار کر لیا گیا۔ وہ اپنے جمہوری اور آئینی حق کے مطابق ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔ پاکستان آج ایک مکمل فاشسٹ ریاست بن چکا ہے جس میں انسانی حقوق یا قانون کی حکمرانی صفر ہے۔ ایک نواز شریف اور ان کی بیٹی گولیاں چلا کر ملک کو برباد کر رہے ہیں۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ اگر مرکزی مقام پر لاڈلے نے پولیس بھیج دی ہے تو کارکنان اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔

Watch Live Public News