لاہور میں مزید 5 تحصیلیں بنانے کی منظوری دیدی گئی

لاہور میں مزید 5 تحصیلیں بنانے کی منظوری دیدی گئی
کیپشن: Five more Tehsils in Lahore
سورس: web desk

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مزید پانچ تحصیلیں بنائی جائیں گی   پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں نئی پانچ تحصیلوں کی اصولی منظوری دے دی ۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت لاہورمیں مزید پانچ تحصیلیں بنائی جائیں گی، پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں نئی پانچ تحصیلوں کی اصولی منظوری دے دی ،لاہور میں تحصیل نیازبیگ، تحصیل شاہدرہ، تحصیل جلو، تحصیل نشتر اور تحصیل صدر بنائی جائیں گی،نئی پانچ تحصیلوں کے بننے سے لاہور میں تحصیلوں کی تعداد 10 ہوجائے گی۔ 

لاہور میں اس وقت تحصیل رائے ونڈ، تحصیل سٹی، تحصیل شالیمار، تحصیل کینٹ اور تحصیل ماڈل ٹائون موجود ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء اور انتظامی سیکرٹریز پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

23 جولائی کو ٹاسک فورس کے ہونے والے اجلاس میں لاہور میں پانچ نئی تحصیلوں کے قیام کی منظوری دی گئی ،ٹاسک فورس میں محکمہ بلدیات پنجاب ، محکمہ قانون پنجاب ، محکمہ خزانہ پنجاب ، محکمہ جنگلات اور محکمہ پبلک پراسیکیوشن کے وزراء شامل ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب، محکمہ قانون محکمہ خزانہ کے سیکرٹریز ،کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لاہور کو بھی ٹاسک فورس میں شامل کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News