ملک بھر میں شادی کی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی

ملک بھر میں شادی کی تقریبات پر پابندی لگا دی گئی
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) این سی او سی نے 5اپریل سے ملک بھر میں شادی کی تمام تقریبا ت پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ان ڈور اور آئوٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی عائد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب،سندھ،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹریز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ٗ اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غورکیا گیا اور صوبے این سی او سی کے ویکسینیشن کے حوالے سے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام انڈور اور آئوٹ ڈور اجتماعات پر فوری پابندی لگا دی جائے ٗ سماجی،ثقافتی، سیاسی اور کھیلوں کے اجتماعات کو مکمل بند کر دیا جبکہ 5 اپریل سے شادی کی کوئی انڈور یا آئوٹ ڈور تقریب نہیں ہو گی اور شادی کی تمام تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہوا،ریل اور زمینی سفر کے حوالے سے اعدادوشمار کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائیگاجبکہ صوبے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی پر عملدرآمد میں آزاد ہوں گے۔29 مارچ سے لاک ڈائونز کے لئے این سی او سی صوبوں کو ہاٹ اسپاٹ میپس فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News