کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات کا شہر قائد میں نصب کردہ ڈوپلر ریڈار آپریشنل ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نئے ڈوپلر ریڈار میں موسمی حالات کا پتہ لگانی رفتار کئی گنا تیز ہے۔ اس سے 450 کلو میٹر کے دائرہ میں آنے والے ایریا میں موسم کی صورتحال اور بروقت پیش گوئی کا پتہ چل سکے گا۔
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیا ڈوپلر ناوکاسٹنگ سے 2 تا 6 گھنٹوں میں شارٹ رینج فورکاسٹ کو ممکن بنائے گا جبکہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال میں آنے والے سمندری طوفانوں کی قبل از وقت اطلاع بھی ممکن ہو سکے گی۔
موسمیات کے محکمہ نے بتایا ہے کہ اس نئے اور جدید ڈوپلر ریڈار کی جائیکا جاپان کے تعاون سے تنصیب کی گئی ہے۔