کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر کل 29 اکتوبر بعد نمازِ جمعہ ملک بھر میں ہونے والے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں سندھ کے تمام اضلاع میں پریس کلبز کے سامنے بھی احتجاج ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حیدرآباد شہری میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت صغیر چانڈیو، مولا بخش چانڈیو، جام خان شورو ودیگر کریں گے۔ ضلع حیدرآباد دیہی میں ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے پیر امجد حسین شاہ، طارق شاہ جاموٹ، شرجیل انعام میمن و دیگر مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت کریں گے۔ ضلع ٹھٹہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت صادق میمن، سسی پلیجو، ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، سید ریاض شاہ شیرازی و دیگر کریں گے۔ ضلع سجاول میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت علی حسن زرداری، محمد علی ملکانی، سید ایاز شاہ شیرزی، ریحانہ لغاری، ہیرسوہو و دیگر کریں گے۔ ضلع بدین میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت اسماعیل راہو، غلام رسول چانڈیو، تنزیلہ قمبرانی و دیگر کریں گے۔ ضلع ٹنڈو محمد خان میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت سید اعجاز شاہ بخاری، سید نوید قمر زمان، سید قاسم نوید، عبدالکریم سومرو کریں گے۔ ضلع ٹنڈو الہیار میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت سید علی نواز شاہ رضوی، ذوالفقار ستار بچانی، سید ضیا عباس شاہ، امداد پتافی و دیگر کریں گے۔ ضلع مٹیاری میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت ڈاکٹر مخدوم رفیق الزماں، مخدوم محبوب الزماں و دیگر کریں گے۔ ضلع جامشورو میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت سید آصف شاہ، گیان مل، سکندر علی راہپوتو، ملک اسد سکندر و دیگر کریں گے۔ ضلع دادو میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت سردار رفیق احمد جمالی، میر فیاض علی بٹ، میر عبدالعزیز جونیجو و دیگر کریں گے۔ ضلع میرپور خاص میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت پیر آفتاب حسین شاہ، میر منور علی تالپور، میر طارق تالپور و دیگر کریں گے۔ ضلع عمر کوٹ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت صوفی محمد نواز، سید سردارشاہ، تیمور تالپور و دیگر کریں گے۔ ضلع تھرپارکر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت انجینئر گیان چند، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی، ارباب لطف اللہ، قاسم سومرو و دیگر کریں گے۔ ضلع شہید بے نظیر آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت عاجز دھامرا، علی اکبر جمالی، غلام قادر چانڈیو و دیگر کریں گے۔ ضلع نوشہرو فیروز میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت ضیاالحسن لنجار، فیروز احمد جمالی و دیگر کریں گے ضلع سانگھڑ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت شازیہ مری، سرفراز راجپر و دیگر کریں گے۔ ضلع سکھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت خورشید شاہ، انور خان مہر، ناصر شاہ، اویس شاہ، نعمان اسلام شیخ و دیگر کریں گے۔ ضلع خیرپور میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت منظور حسین وسان، نفیسہ شاہ، ساجد علی بھنبن، نواب وسان و دیگر کریں گے۔ ضلع گھوٹکی میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت میر بابر خان لونڈ، اکرام اللہ خان دھاریجو، عبدالباری پتافی، بنگل خان مہر و دیگر کریں گے۔ ضلع لاڑکانہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت نثار کھوڑو، خورشید احمد جونیجو، خیرمحمدشیخ، سہیل انور سیال، جمیل سومرو و دیگر کریں گے۔ ضلع قمبر شہداد کوٹ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت میر قمرالدین گوپانگ، نوابزادہ میر نادر علی خان مگسی، نوابزادہ سردار خان چانڈیو ودیگر کریں گے۔ ضلع کشمور کندھکوٹ میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت گل محمد خان جاکھرانی، شبیر بجارانی، احسان مزاری و دیگر کریں گے۔ ضلع جیکب آباد میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت میر اعجاز خان جاکھرانی، ڈاکٹر سہراب خان سرکی، لیاقت علی لاشاری و دیگر کریں گے۔ ضلع شکارپور میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کی قیادت میر عابد خان بھیو، امتیاز شیخ، ذوالفقار حسین کماریو و دیگر کریں گے۔