موٹر سپورٹس  کے دیوانے ہوجائیں تیار، دریائے راوی میں پہلی مرتبہ موٹر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد

موٹر سپورٹس  کے دیوانے ہوجائیں تیار، دریائے راوی میں پہلی مرتبہ موٹر سپورٹس مقابلوں کا انعقاد

(ویب ڈیسک ) موٹر سپورٹس کے دیوانے  ہو جائیں تیار ، لاہور میں دریائے راوی میں پہلی مرتبہ موٹر سپورٹس مقابلوں کے لیے لاہور روای کراس ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے،   روڈا اور ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے اشتراک سے مقابلے 5 مئی کو ہوں گے۔

لاہور دریائے راوی میں پہلی مرتبہ موٹر سپورٹس مقابلے منعقد ہو رہے ہیں  13 کیٹیگریز میں موٹر سائیکل، جیپ اور ٹرک ریس کے مقابلے ہوں گے،اس ریلی میں 100 سے زائد ریسر پورے ملک سے شرکت کریں گے۔ روڈا نے اس حوالے سے 30 کلو میٹر ریسنگ ٹریک تیار کر لیا ۔ 

سی ای او روڈا عمران امین کہتے ہیں کہ کوشش ہے کہ اس ریلی کو کامیاب کریں گے۔  سیکرٹری سیاحت پنجاب راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ روای کراس پہلی دفعہ شروع ہو رہی ہے جو لاہوریوں کے لیے نئی چیز ہے  جبکہ فارمولا ون ریس کے حوالے سے بھی  کام کر رہے ہیں۔

روڈا اور ٹی ڈی سی پی کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے۔ 4 مئی کو ریس میں حصہ لینے والی گاڑیوں کی نمائش سی بی ڈی کلمہ چوک میں ہو گی ۔