نیویارک: سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر کی سروس جاپان ، برطانیہ اور امریکہ سمیت متعدد علاقوں میں عارضی طور پر بند ہوگئی ہے ، ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئڑ پر پیغام رسانی نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے وجوہات کو نامعلوم قرار دیدیا ہے ۔ دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا ایپ ازخود بند ہوگی ہے ، ایلو ن مسک کی جانب سے نئے سی ای او کی تلاش شروع کرنے کے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا ایپ کا سرور ڈاون ہونے سے لوگوں کے رابطے و پیغام رسانی کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔ ٹوئٹر کے نوٹیفکیشن نہ ملنے کی بھی شکایات صارفین کی جانب سے کی گئی ہیں مگر تا حال انتظامیہ کی جانب سے صارفین کو آ گاہ نہیں کیا گیا ہے ۔