ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیسے ہو گا؟اہم شیڈول جاری

ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیسے ہو گا؟اہم شیڈول جاری
کیپشن: new pm
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ 

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے شیڈول مطابق قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب اتوار کے روز ہوگا ، قومی اسمبلی 3 مارچ کو کسی بھی کارروائی کو چھوڑ کر اپنے نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، رائے دہی سے قبل اسپیکر امیدواران کے نام پڑھ کر سنائے گا، ایک ہی امیدوار ہونے کی صورت میں اکثریت حاصل کرنے والا امیدوار وزیراعظم منتخب ہوگا۔

دو امیدوار ہونے کے صورت میں رائے دہی کرائی جائے گی، اگر کوئی امیدوار مذکورہ اکثریت حاصل نہ کر سکا تو دوبارہ رائے شماری ہو گی، رائے دہی سے قبل پانچ منٹ تک اسمبلی ہال کی گھنٹیاں بجائی جائیں گی، گھنٹیاں بجانے کے بعد قومی اسمبلی ایوان کے دروازے مقفل کر دیے جائیں گے۔

رائے شماری کے عمل کے بعد سیکریٹری تقسیمی فہرست جمع کروائے گا،گنتی کے بعد دو منٹ کے لئے مزید گھنٹیاں بجائی جائیں گی، گھنٹیاں بجنے کے بعد سپیکر نتائج کا اعلان کرے گا۔

کاغذات نامزدگی 2مارچ دوپہر 2بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی سہ پہر 3 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے ،وزیراعظم کا انتخاب ڈویژن آف ہاؤس کے طریقہ کار کے تحت ہوگا۔

Watch Live Public News