پبلک نیوز: ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 46 اموات، مجموعی تعداد 11 ہزار 506 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 644 نئے کیس رپورٹ۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 46 اموات ہوگئیں، مجموعی تعداد 11 ہزار 506 ہوگئی ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 644 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 726 تک جا پہنچی، 4 لاکھ 96 ہزار 745 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
نیشل کمانڈر آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس سے مزید 46 اموات ہوگئی ہیں، مجموعی تعداد 11 ہزار 506 ہوگئی اوق ایک ہزار 644 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 4لاکھ 96 ہزار 745 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔