روپیہ تگڑا ہونے لگا، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

روپیہ تگڑا ہونے لگا، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بارے میں پازیٹو خبروں کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ گذشتہ سات روز کے دوران ڈالر 7 روپے تک گر چکا ہے۔ آج کاروبار کے دوران پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید کم ہوئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ 37 پیسے کم ہو کر 205 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ خیال رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں گذشتہ 7 دنوں میں چھ روپے 43 پیسے کی کمی ہو چکی ہے۔ رواں ماہ 22 جون کو امریکی ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 211 روپے .93 پیسے کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔ منگل کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید ایک روپیہ ستر پیسے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد ڈالر 207 روپے چورانوے پیسے سے کم ہو کر 206 روپے ستاسی پیسے کا ہو گیا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں واضح کمی دیکھی گئی تھی اور ڈالر پچاس پیسے سستا ہونے کے بعد 206 روپے میں ٹریڈ ہوا تھا۔ گذشتہ چند دنوں سے ملک کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر انٹر بینک کے مقابلے میں کم دیکھی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔