پیرس اولمپکس سے پہلے اچھی خبر ارشد ندیم فٹ ہوگئے ،تھرو شروع کردی

پیرس اولمپکس سے پہلے اچھی خبر ارشد ندیم فٹ ہوگئے ،تھرو شروع کردی
کیپشن: Arshad Nadeem
سورس: public news

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: اولمپیئن جیولن تھروور ارشد ندیم انجری کا معاملہ، کھلاڑی اب صحت یابی کی طرف آنا شروع ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد ندیم نے انجری کے بعد ایک بار پھر تھرو شروع کر دی ہے۔  پنجاب اسٹیڈیم میں ارشد ندیم نے ہلکی تھرو کی پریکٹس بھی کی۔ 

واضح رہے کہ ارشد ندیم ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔ انجری کےبعد سے ارشد ندیم کا ری ہیب جاری ہے اور وہ جلد بھرپور تھرو کی پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ 

تھرو کی پریکٹس شروع کرنے پر ارشد ندیم نے خوشی کا اظہار کیا۔ ارشد ندیم نے کہا کہ ری ہیب جاری ہے، الحمد اللہ اب بہتر محسوس کر رہا ہوں، ڈائمنڈ لیگ کھیلنے پیرس جانا ہے، مداح دعا کریں کہ فٹ رہوں،زیادہ دیر انجریز کا شکار رہتا ہوں، انجری کھیل کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹوکیو اولمپکس کے ایک سال بعد ایونٹ کھیلا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مجھے فٹ رکھے اگر فٹ رہا تو اولمپکس میں اپنی بہترین تھرو کرنے کی کوشش کروں گا،  فن لینڈ جانا تھا مگر تین دن پہلےانجری ہوگئی۔

خیال رہے کہ انجری کی وجہ سے ارشد ندیم نے فن لینڈ میں ہونے والے ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔ ارشد ندیم 24 جولائی کو پیرس اولمپکس میں شرکت کرنے پیرس جائیں گے۔ اولمپکس سے پہلے ارشد ندیم 7 جولائی کو پیرس میں ڈائمنڈ لیگ میں بھی شرکت کریں گے۔ 

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔