پنجاب اسمبلی اپوزیشن کاانوکھااحتجاج،سڑک پرہی اسمبلی لگالی،متعددقراردادمنظور

پنجاب اسمبلی اپوزیشن کاانوکھااحتجاج،سڑک پرہی اسمبلی لگالی،متعددقراردادمنظور
کیپشن: پنجاب اسمبلی اپوزیشن کاانوکھا،سڑک پرہی اسمبلی لگالی،متعددقراردادمنظور

ویب ڈیسک: سنی اتحاد کونسل کے اجلاس میں سپیکر ملک احمد خان کے 11 اراکین کو معطل کرنے کے حکم کیخلاف تحریک بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق محمد نعیم نے کہا کہ جمہوری تاریخ میں پہلا واقعہ ہوا لیڈر آف اپوزیشن کا چیمبر بند کروا دیا گیا،یہ لوگ جمہوریت نہیں شہنشایت پر یقین رکھتے ہیں،کسی بھی شخص کو ملک بدر کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کھال کھنچوانے کےلئے ملازم رکھے ہیں جو کسی کا نہ ملے تو اپنی کھال کھنچوا لیتے ہیں۔

اپوزیشن ارکان نے پنجاب اسمبلی گیٹ پر بلایا جانے والا اجلاس نماز عصر تک ملتوی کردیا۔

 قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں اراکین کی معطلی کے خلاف اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے، معطل اراکین کو اسمبلی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، پنجاب اسمبلی کے باہر قیدیوں کی وین بھی کھڑی کر دی گئیں اور اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

معطل ہونے والے ارکان کو اسمبلی حدود میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اسمبلی سیکیورٹی کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کی جارہی ہے، صرف مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کو اسمبلی آنے کی اجازت ہے۔

تاہم، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان رکاوٹیں توڑ کر اسمبلی گیٹ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے، اپوزیشن ارکان کو مین گیٹ پر روک دیا گیا، پنجاب اسمبلی کے ڈیوٹی فری شاپس گیٹ پر پولیس اور اسمبلی گارڈز کی بھاری نفری تعینات ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 11 لوگوں کو معطل کیا گیا ہے جو غیر آئینی ہے، اسپیکر ملک محمد احمد خان اس وقت پارٹی بن گئے ہیں۔

احمد خان بھچر نے کہا کہ آپ 11 نہیں بلکہ 107 ممبران کو ہی معطل کردیں، ہم نے مریم نواز کو ٹک ٹاکر ، مینڈیٹ چور کہا، وہ جعلی وزیر اعلی ہے۔

اپوزیشن رکن احمد خان بھچر نے گیٹ پر لگائی اسمبلی سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز فارم 47کی جعلی وزیر اعلیٰ ہیں،مارشل لاء اور اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سےوزیر اعلیٰ بنیں،ہم خان کے سپاہی ہیں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، صنم جاوید ، عالیہ حمزہ ملک کےلئے کیس لڑ رہے ہیں،حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،ن لیگ کے آقا سن لیں ظلم بند کردیں۔

اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے گیٹ پر لگائی اپنی اسمبلی میں 9 مئی پر قرارداد پیش کردی،9 مئی پر اپوزیشن کی قرارداد اپنی لگائی گئی اسمبلی میں منظور کر لی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ قرارداد کا جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،9 مئی کا واقعہ متنازعہ ترین ہے آج تک اسمبلی کی تمامُ کارروائی تعصب پر مبنی ہے، 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو اس واقعہ کا از سر نو تعین کیا جائے کون ملوث ہے۔

سخی اتحاد کونسل کے ایوان میں نواز شریف کارڈیالوجی ہپستال کا نام تبدیل کر کے ""وزیراعلی کے پاپا چور کارڈیالوجی ہسپتال"" رکھنے کی تحریک کی بھی منظوری جبکہ اپوزیشن رکن محمد نعیم کی سپیکرملک محمد احمد خان کے خلاف تحریک استحقاق۔

اپوزیشن رکن عنصر ہرل 

اپوزیشن رکن عنصر ہرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ پوری قوم کو پتہ ہے۔

اپوزیشن رکن امتیاز شیخ 

اپوزیشن رکن امتیاز شیخ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارمُ 47والی رولز 220میں جو معطلی کی کہا گیا گالیاں دی ہیں،اگر کسی ووٹر نے نےگالیُ دی تو وہ آئندہ الیکشن نہیں لڑے گا اور سپیکر اپنا استعفیٰ دیدیں۔

اپوزیشن رکن شیخ امتیاز نے نوازشریف کینسر ہسپتال کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد پیش کر دی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نوازشریف کارڈیالوجی کینسر ہسپتال کا نام تبدیل کرکے مریم کے پاپا چور کارڈیالوجی رکھ لیں،اپوزیشن اسمبلی نے شیخ امتیاز کی قرارداد منظور کر لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی، ہنگامہ آرائی، گالی گلوچ اور ایوان کا تقدس پامال کرنے پر سنی اتحاد کونسل کے 11 اراکین پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کردی تھی۔

ملک احمد خان نے سنی اتحاد کونسل کے 11 ارکان کی رکنیت 15 روز کےلیے معطل کی، اسپیکر کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں ان ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگائی گئی۔اپوزیشن ارکان ذوالفقار علی، شہباز احمد، طیاب راشد، محمد عاطف، شیخ امتیاز، حافظ فرحت عباس ، اعجاز شفیع، رانا اورنگزیب، شعیب امیر، اسامہ اصغر اور اسد عباس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Watch Live Public News