ابو ظہبی: چار انٹرنیشنل کرکٹرز نے پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

ابو ظہبی: چار انٹرنیشنل کرکٹرز نے پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

ابوظہبی ( پبلک نیوز) چار انٹرنیشنل کرکٹرز نے ابوظہبی میں پشاور زلمی اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی کے شرفین ردفورڈ، فیڈل ایڈورڈز، رومن پاول اور وقار سلام خیل ابوظہبی پہنچ گئے۔ قرنطینہ میں موجود پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کمروں میں رہتے ہوئے چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

کمروں کی بالکونی کو کھلاڑیوں نے فٹنس زون بنا لیا۔ فزیکل ٹریننگ اور وارم اپ کے ذریعہ قرنطینہ میں ہی پی ایس ایل کی تیاریاں جاری ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔