انہوں نے کہا ہے کہ سپاٹ خریداری معاہدے کے علاوہ اوپن مارکیٹ سے اپنی ضرورت کے مطابق زائدخریداری کو کہا جاتا ہے جو مارکیٹ کی موجودہ قیمت پرہوتی ہے، اپریل میں ہم نے سپاٹ خریدتقریباً9ڈالرکی کم ترین قیمت پربھی کی تھی، پروپیگنڈہ سے ہوشیاررہیں.کچھ لوگوں نے اس سے قبل بھیLNG پر بھرپور پروپیگنڈہ کیا تھا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 30, 2021
حقیقت یہ ہے کہPTIحکومت نے ن لیگ کے 15سالہ لانگ ٹرم معاہدہ جو برینٹ کا13.7٪تھا کے مقابلہ میں تقریباً 30٪ کم قیمت پر 10سالہ لانگ ٹرم معاہدہ برینٹ کا 10.2٪ کیا جو جنوری 2022 سے لاگو ہو گا
کچھ لوگ سپاٹ خریداری کو ایک بار پھر pic.twitter.com/yluMYFtKjC
اسلام آباد(پبلک نیوز) عالمی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے تاریخ کی مہنگی ترین ایل این جی خریدی ہے. بلومبرگ کے مطابق خریدی جانے والی ایل این جی کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے، خریدی گئی ایل این جی کے کارگو ستمبر 2021ء میں پاکستان پہنچیں گے جس سے ملک بھر میں ترسیل کرتے وقت ایل این جی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا. ادھروزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے اس سے قبل بھیLNG پر بھرپور پروپیگنڈہ کیا تھا، حقیقت یہ ہے کہPTIحکومت نے ن لیگ کے 15سالہ لانگ ٹرم معاہدہ جو برینٹ کا13.7٪تھا کے مقابلہ میں تقریباً 30٪ کم قیمت پر 10سالہ لانگ ٹرم معاہدہ برینٹ کا 10.2٪ کیا جو جنوری 2022 سے لاگو ہو گا، کچھ لوگ سپاٹ خریداری کو ایک بار پھر پروپیگنڈہ کیلئے استعمال اورعوام کوگمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں.