ایمازون کے بعد فیس بک نے بھی پاکستان میں مارکیٹ پلیس لانچ کر دی

ایمازون کے بعد فیس بک نے بھی پاکستان میں مارکیٹ پلیس لانچ کر دی
ویب ڈیسک: ایمازون کے بعد فیس بک نے بھی پاکستان میں مارکیٹ پلیس متعارف کرا دی ہے۔ اب پاکستان میں فیس بک کے ذریعہ آن لائن خریدوفروخت کی جا سکے گا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے تصدیق کر دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹر ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے انھوں نے ٹویٹ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے، ایمازون کے بعد فیس بک نے حال ہی میں پاکستان کے لیے مارکیٹ پلیس لانچ کی ہے۔ اس طرح کا پلیٹ فارم میسر آنا حقیقی طور پر پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ اس حوالے سے انھوں نے مزید لکھا کہ اس سے چھوٹے کاروباری افراد کو آن لائن فروخت کرنے کی ترغیب ملے گی۔ کوویڈ 19 کے دوران اس طرح کے مواقع چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے لائف لائن ثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ یہ کاروباری خواتین کے لیے بھی مددگار ثابت ہو گا جو دوستوں، کنبے اور اپنے رابطے کے لوگوں کی کمیونٹی میں خرید و فروخت کر کے مارکیٹ کی سرگرمی میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔ یہ ای کامرس کی طرف پہلا قدم ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔