فصلوں کو نظر بد سے بچانے کیلئے کسان نے کھیت میں سنی لیون کی تصویر لگا دی

فصلوں کو نظر بد سے بچانے کیلئے کسان نے کھیت میں سنی لیون کی تصویر لگا دی
ویب ڈیسک: سوشل میڈیا نے جہاں دنیا کو ایک دوسرے کافی زیادہ نزدیک کیا ہے وہیں پر بہت بڑی تعداد کو جدید دنیا تک رسائی بھی دی ہے۔ سوشل میڈیا پر آئے روز کوئی نہ کوئی دلچسپ چیز دیکھنے میں ملتی ہے۔ اب ایک ایسا دلچسپ کسان سامنے آ گیا ہے جس نے اپنی فصل کو بچانے کا انتہائی دلچسپ طریقہ ڈھونڈا۔ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایک توہم پرست کسان نے اپنی فصل کو بچانے کے لیے کھیتوں میں بھارتی اداکارہ سنی لیون کی تصاویر اپنے کھیتوں میں آویزاں کر دی ہیں۔ کسان کی زمین راستے کے ساتھ تقریباً موجود ہے جس میں انھوں نے سنی لیون کی بولڈ تصویر لگائی۔ کسان کی جانب سے کھیت میں سنی لیون کے علاوہ کم کاڈیشین کی تصویر بھی آویزاں کی گئی۔ کسان کا کہنا ہے کہ میری زمین پر آتے جاتے لوگوں کی بری نظریں پڑتی تھیں جس سے فصل نہیں ہوتی تھی۔ اس بار فصل اچھی رہی کیونکہ لوگوں کی نظریں میری فصل کے بجائے سنی لیون اور کم کارڈیشین کو دیکھتی رہیں لہذا میرا فارمولا کام کر گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔