عالمی بینک کا پاکستان کو قرض دینے کا اعلان

عالمی بینک کا پاکستان کو قرض دینے کا اعلان
ویب ڈیسک: قرضوں کے حوالے سے بار بار نہ کرنے والی تحریک انصاف حکومت کو اب عالمی بینک نے بھی قرضہ دینے اعلان کر دیا ہے۔ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 2 مختلف پروگراموں کی وجہ سے 80 کروڑ ڈالر کی رقم ملے گی۔ عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے ایک پروگرام کی غرض سے 40 کروڑ ڈالر ملیں گے اور اس سے بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر کیا جائے گا۔ پاکستان میں تعلیم، صحت اور غربت تین اہم مسائل ہیں جن کی وجہ سے زیادہ تر مشکلات جنم لیتی ہیں۔ ورلڈ بینک کی جانب سے 40 کروڑ اس حوالے سے پروگرام کے لیے پاکستان کو دیئے جائیں گے۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے قرضوں کی تصدیق کر دی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے مذکورہ قرضوں سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بھی فروغ ملے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔