پرویز الہیٰ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

پرویز الہیٰ کا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کی قانونی اور سیاسی ٹیم کے ساتھ مشاورت ہوئی۔علی ظفر ایڈووکیٹ نے عدالتی فیصلے پر بریفنگ دی۔ "ہائی کورٹ کے فیصلے میں بعض ابہام کی طرف بھی بریفنگ میں نشاندہی کی گئی" چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ مخصوص نشست کا تحریری فیصلہ لاہور ہائیکورٹ جاری نہیں کررہی، الیکشن کمیشن کہتا ہے پہلے جائیں تحریری فیصلہ لیکر آئیں، سمجھ نہیں آرہی عدالت فیصلہ جاری کیوں نہیں کررہی،ہمیں صرف بارہ گھنٹے دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں، ہمارے11آدمی حج پر چلے گئے ہیں،پہلے ہاوس مکمل کریں پھر گنتی کرائی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔