غیرقانونی بھرتیوں کا کیس:پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر

غیرقانونی بھرتیوں کا کیس:پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر
کیپشن: غیرقانونی بھرتیوں کا کیس:پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر

ویب ڈیسک: غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

 تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں  پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث  ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کررکھا ہے۔

Watch Live Public News