سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا

پبلک نیوز: سوئی سدرن گیس کی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ سامنے آگیا۔ ادارے نے لاکھوں صارفین کو اسٹیکی سلو میٹر کے نام پر اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔ صارفین سے اسٹیکی میٹر کے نام پر تاحال اضافی پیسوں کی وصولی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس کم استعمال کیوں کی، کم استعمال کرنے والوں کو اسٹیکی سلو میٹر کے بل ارسال کئے جارہے ییں۔ اسٹیکی سلو میٹر کے نام پر ہر بل میں تین سو سے چار سو روپے اضافی شامل کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی سسٹم میں فالٹ کا بہانہ بنا کر اضافی رقم کئی ماہ سے صارفین سے وصول کی جارہی ہے۔

کچھ صارفین سے تو پی یو جی اور اسٹیکی میٹر کے نام پر دونوں وصولیاں کی جارہی ہیں۔ اربوں روپے خسارے میں جانے والے ادارے نہ غریب عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکا ڈالنا شروع کر دیا۔ شہریوں نے نیب اور ایف ائی اے سے فوری طور پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر کے تمام سی ایف سی سینٹر پر یومیہ سینکڑوں لوگ اپنے اسٹیکی میٹر کی شکایت لے کر پہنچ رہے ہیں۔

چند صارفین کے بل میں تو اسٹیکی سلو میٹر کی شکایت پر رقم ختم کر دی جاتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔