ہالی ووڈ اداکار "آرنلڈ" نے پیس میکر سرجری کے بعد تصویر شیئر کردی

لیجنڈری ہالی ووڈ اداکار نے پیس میکر سرجری کے بعد تصویر شیئر کردی
کیپشن: The legendary Hollywood actor shared a picture after the pacemaker surgery

ویب ڈیسک: ہالی ووڈ کے مایہ ناز " ٹرمینیٹر" اداکار اور کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈشیوارزینیگر کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ اپنی جاندار اداکاری سے ایک عرصہ تک شائقین کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار نے ایک حالیہ تصویر شیئر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 76 سالہ مشہور اداکار آرنلڈ شیوارزینیگر نے حالیہ دنوں میں پیس میکر سرجری کروائی ہے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی تازہ تصویر شائقین کرکٹ کے ساتھ شیئر کردی ہے۔ جس میں ان کے دل کے قریب ایک آلہ لگا دیکھا جاسکتا ہے۔ 

مشہور اداکار نے خوشخبری سنائی ہے کہ وہ آئندہ ماہ سے دوبارہ اداکاری شروع کردیں گے۔ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں دنیا بھر سے مداحوں کیجانب سے صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ 

آرنلڈ کا مزید کہنا تھا کہ پیس میکر ان کے کام میں کسی قسم کی خلل کا باعث نہیں بن رہا اور وہ آئندہ ماہ نیٹ فلکس سیریز فیوبر کے دوسرے سیزن کیلئے فلمنگ کا آغاز کردیں گے۔

Watch Live Public News