وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب کے نئے انتظامی یونٹس بنانے کا اعلان

وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب کے نئے انتظامی یونٹس بنانے کا اعلان
لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصلیی بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ تحصیل مری کو بھی ضلع کا درجہ دیا جائے گا- تحصیل تونسہ شریف کو بھی ضلع بنایا جائے گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی میں 2 نئی تحصلیی بنائی جائیں گی۔3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصلیی بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔عوام کی فلاح وبہبوداورگڈگورننس کیلئے نئے اضلاع بنائے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم اس پر کافی دیر سے کام کررہے ہیں۔اس کیلئے قائم کمیٹی نے سفارشات پیش کی ہیں۔اس کے علاوہ پسماندہ علاقوں میں طالبات کے لئے نرسنگ کالجز میں داخلے کے لئے 20فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام سے پسماندہ علاقوں کی پڑھی لکھی بچیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔