پشاور ہائیکورٹ کی ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت

پشاور ہائیکورٹ کی ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت
پشاور(پبلک نیوز) ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر سے پابندی اٹھا دی ٗ ایپ کھول دیں مگر غیراخلاقی مواد اپ لوڈ نہیں ہونا چاہیے ٗ پشاور ہائیکورٹ کی تنبیہتفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد اپلوڈ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ٗ ڈی جی پی ٹی اے ٗ ڈائریکٹر لیگل پی ٹی اے, پی ٹی اے کے وکیل جہانزیب محسود اور درخواست گزار عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایپ کھول دیں ٗ لیکن غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفار کیا کہ ڈی جی صاحب اب تک کیا ایکشن لیا ہے؟آپ لوگوں کے پاس ایسا سسٹم ہونا چاہیئے جو اچھے اور برے میں تفریق کریں ٗپی ٹی اے ایکشن لے گی تو لوگ پھر ایسے ویڈیوز اپلوڈ نہیں کریں گے۔ جب لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ پی ٹی اے ہمارے خلاف ایکشن لے رہی ہے تو پھر وہ ایسی چیزیں اپلوڈ نہیں کرے گے۔یہ ون ٹائم نہیں ہونا چاہیئے آپ ٹک ٹک پر غیر اخلاقی مواد روکنے کے اقدامات مزید اقدامات کریں۔جس پرڈی جی پی ٹی اے نے بتایا کہ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ دوبارہ اس مسلے کو اٹھایا ہے۔ ٹک ٹاک نے فوکل پرسن بھی ہائیر کیا ہے ٗجتنا بھی غیر اخلاقی اور غیر قانونی چیزیں اپلوڈ ہوگی ان کو دیکھیں گے۔ ہم نے ٹک ٹاک انتظامیہ کے ساتھ بات کی ہے کہ جو بار بار ایسا غلطی کرتے ہیں ان کو بلاک کریں۔

Watch Live Public News