عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنیکے لئے تیار ہیں، امریکا

biden
کیپشن: biden
سورس: google

ویب ڈیسک : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں۔

نیو یارک میں تقریب سے خطاب میں جوبائیڈن نے دو ریاستی حل پر روز دیتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردون اور قطر سمیت دیگر عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں وہ مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن جمعرات کو نیویارک کے ریڈیو سٹی میوزک ہال میں  اپنے انتخابات کے لئے فنڈز اکٹھے کرنیکی تقریب میں اپنے ساتھی صدور باراک اوباما اور بل کلنٹن کے ہمراہ  شریک  ہوئے۔ 

ان کاکہنا تھا کہ میں سعودیوں اور مصر اور اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ وہ مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیے، اور دو ریاستی حل کے لیے تجارت ہونی چاہیے۔ یہ ایک ترقی ہونا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں۔

جو بائیڈن اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ کے جنوبی شہر رفح پر زمینی حملے کو روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں جہاں دس لاکھ سے زیادہ فلسطینی پناہ کی تلاش میں ہیں تاہم اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو نے صاف انکار کردیا ہے۔

ایونٹ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی بھی نکالی گئی۔مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی امداد میں کٹوتی کا مطالبہ کیا۔ اور صدر بائڈن کو احتجاج کےباعث کم از کم 4 دفعہ اپنا خطاب روکنا پڑا۔