وزیراعلیٰ سندھ کاسیلاب متاثرین کےلیے30لاکھ گھروں کی تعمیرکااعلان

وزیراعلیٰ سندھ کاسیلاب متاثرین کےلیے30لاکھ گھروں کی تعمیرکااعلان
کراچی : وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے30 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 20 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کیلئے سروے مکمل کیا ہے، سیلاب سے متاثرہ 30 لاکھ لوگوں کے گھر بنائیں گے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گلستان جوہرفلائی اوور کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ سندھ نے بی آر ٹی ریڈ لائن کے کام کا جناح ایوینیو پر جائزہ لیا، یہ پہلا بی آرٹی پروجیکٹ ہے جو بغیر سبسڈی کے چلے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر شاہ اور مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ نے ملیر ایکسپریس وے سٹی چیپٹر کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔