اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی عالمی وبا کیخلاف سمارٹ لاک ڈائون اور دیگر حکمت عملیوں کی وجہ سے پاکستا ن میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ دیکھنے میں آرہا ہے ٗ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان بھر میں کورونا سے 71 افراد زندگی کی باز ہار گئے ٗ جبکہ اس وقت ایسے مریض جن کی کورونا کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے ان کی تعداد 3 ہزار 842 ہے۔ این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کورونا کیخلاف حکمت عملی کے تحت کورونا کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ٗ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 71مریض جاں بحق ہوگئے ٗ مزید 1ہزار 771افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک بھر میں اس وقت کورونا کے ایکٹیو کیسز کی 57ہزار 336ہے ۔ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ44ہزار 638مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ٗ ملک میں9لاکھ 22ہزار824صدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ افسوسناک طور پر کورونا سے تاحا2ہزار 850موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 47ہزار 633ٹیسٹ کئے گئے۔