پاکستان کے معروف بزنس مین میاں منشا طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں منشا اپنے ذاتی طیارے Nishat-1 میں ترکی کے دورے پر جا رہے تھے کہ اچانک افغانستان کی حدود میں پہنچتے ہی ان کے طیارے میں خرابی پیدا ہو گئی۔ صورتحال کے پیش نظر Nishat-1 کے پائلٹ نے سفر کا ارادہ ترک کرتے ہوئے اسے پاکستان واپس موڑا اور اسے بحفاظت لاہور ہوائی اڈے پر اتار لیا۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی ذرائع نے اس اہم خبر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف پاکستانی بزنس مین میاں منشا کے دورہ ترکی کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف کو جوائن کرنا تھا۔ میاں منشا اپنے طیارے میں سوار ہوئے۔ دوسران سفر اس طیارے میں کوئی خرابی نہیں دیکھی گئی لیکن طیارہ جیسے ہی افغان حدود میں داخل ہوا، اس میں ٹیکنیکل مسئلہ پیدا ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہوائی اڈے پر میاں منشا کے طیارے Nishat-1 کی تکنیکی خرابی کو دور کیا گیا، جس کے بعد وہ اسی طیارے میں ترکی پہنچے۔