ویب ڈیسک: قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں۔
بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو بھی جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں۔ نواز شریف نے ایک دفعہ پھر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کو تنقید کا نشان بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ کسی بھی محاذ پر پاکستان کی کمزوری یا ناکامی کو اپنی کامیابی تصور کرتے ہیں۔
مری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ 7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پالیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں۔
دہشت گری کے مکمل خاتمے کے لئے افواج اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔ امن وامان کا گہرا تعلق سرمایہ کاری اور ترقی و خوش حالی سے ہے۔