امریکا میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ   کا میلہ آج سجے گا، ڈونالڈ بلوم کی مبارکباد 

t 20 world cup
کیپشن: t 20 world cup
سورس: google

ویب ڈیسک :ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد آج یکم جون سے ہو گا اور ایونٹ کے میچز امریکہ، ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ امریکی سفیر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پاکستانی عوام کو مبارک باد دی ہے  ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی۔ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں  بہتر پرفارم کرے گی۔

انہوں نے  ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ میں نے پاکستان میں کرکٹ کا جنون اور ولولہ دیکھا ہے ۔

 دوسری طرف فومی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لندن سے امریکہ پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت اور مینجمنٹ کمیٹی اراکین کے ہمراہ برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکہ کے شہر ڈلاس پہنچی۔

 یادرہے آئی سی سی کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا امریکا میں انعقاد خود سے ہی ایک خبر ہے کیونکہ امریکہ میں اس کھیل کو کھیلنے والے تو موجود ہیں مگر انکی تعداد بہت کم ہے اور سہولتیں بھی ناکافی ہیں۔

Watch Live Public News