ویب ڈیسک: راولپنڈی/ ڈسٹرکٹ کورٹ میں غیر مناسب رویہ اختیار کرنے پر وفاقی سیکرٹری برائے ٹیلی کام کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامناسب رویے اور ہتک آمیز گفتگو پر سول جج عادل سرور سیال برہم ہوگئے۔ہتک آمیز رویے پر عدالت کے نوٹس پر فیڈرل سیکرٹری کو گرفتار کرلیا گیا، عدالت نے وفاقی سیکرٹری کو 15 روز قید اور 2 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
فیڈرل سیکرٹری برائے ٹیلی کام محمد عمر ملک ایک مقدمے میں مدعی کے طور پر پیش ہوئے تھے۔کمرہ عدالت میں دوران سماعت بدتمیزی کرنے پر عدالت نے نوٹس لیا۔ وفاقی سیکرٹری کو ڈسٹرکٹ کورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔