پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو30 روز تک دفعہ 144 لگانے کا اختیار مل گیا

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو30 روز تک دفعہ 144 لگانے کا اختیار مل گیا
کیپشن: پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو30 روز تک دفعہ 144 لگانے کا اختیار مل گیا

ویب ڈیسک:(دانش منیر) حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرز اپنے ضلع میں ضرورت کے مطابق 30 دن تک دفعہ 144 لگا سکیں گے۔

اس کے علاوہ سیکرٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے۔ تاہم 90 یوم سے زائد عرصہ کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔

حکومت پنجاب نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر 1898ء میں ترمیم کر دی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔