AR رحمان سے علیحدگی کی کیا وجہ بنی؟ پہلی بار سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

AR رحمان سے علیحدگی کی کیا وجہ بنی؟ پہلی بار سابقہ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

ویب ڈیسک:معروف بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کی سابق اہلیہ سائرہ بانو نے ان سے علیحدگی کے بعد پہلی بار بیان جاری کر دیا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو نے اپنے پہلے بیان میں لوگوں سے درخواست کی کہ وہ سابق شوہر کے بارے میں منفی باتوں کو نہ پھیلائیں،بیان میں سائرہ بانو نے اے آر رحمان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور یوٹیوبرز اور میڈیا سے کہا کہ وہ انہیں اور خاندان کو تکلیف پہنچانے سے باز رہیں، ساتھ ہی انہوں نے اپنی صحت سے متعلق بھی گفتگو کی۔

 سائرہ بانو نے کہا کہ میں اس وقت بمبئی میں پچھلے دو مہینوں سے موجود ہوں، یہی وجہ ہے کہ میں اے آر رحمان سے وقفہ لینا چاہتی تھی لیکن میں یوٹیوبرز اور میڈیا سے درخواست کروں گی کہ وہ سابق شوہر کے خلاف کچھ برا نہ کہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے آر رحمان میرے لیے دنیا کے بہترین شخص ہیں، یہ صرف میری صحت کے مسائل کی وجہ سے ہے کہ میں چنئی میں نہیں ہوں، میرا یہاں علاج جاری ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ اے آر رحمان اور وہ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ان کا علیحدگی کا فیصلہ 100 فیصد باہمی تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی کے ساتھ اس پر بھروسہ کرتی ہوں، میری آپ سب سے گزارش ہے کہ قیاس آرائیاں بند کریں، میری مخلصانہ اپیل ہے کہ ہمیں اس وقت تنہا چھوڑ دیا جائے۔

یاد رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ختیجہ، رحیمہ اور امین ہیں۔

Watch Live Public News