(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ممیا شاہ جفر کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کےمطابق ری سنٹلی ایک انٹرویو میں اداکارہ ممیا شاجفر کا کہنا تھا کہ شوبز کیرئیر کے آغاز میں ہی جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نے غیر ضروری طور پر بار بار چھوا،اس حرکت پر جب ساتھی اداکار کو ڈانٹا تو انہوں نے پروڈیوسر سے شکایت کردی کہ میں نے انہیں گالی دی ہے، اس واقعے کے بعد میں محتاط ہوگئی اور پروڈیوسرز اور اداکاروں سے دور رہنا شروع کردیا۔
ممیا شاجفر کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے اس بات کا طعنہ دیتے رہتے ہیں کہ مجھے کام اس لیے ملتا ہے کیونکہ میں مختصر کپڑے پہنتی ہوں، مجھے اپنے انسٹا گرام پر ہر طرح کی تصاویر اور ویڈیوز نہ لگانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔
اداکارہ ممیا شاجفر نے کہا کہ ان کا اصل نام ماہم شاہد خان جعفر خان شیواری ہے، نام طویل ہونے کے باعث شوبز میں آنے کے بعد اسے ممیا شاجفر کردیا۔
اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل ہی 25 سال کی عمر میں اپنے کلاس فیلو سے شادی کر لی تھی، میری شادی صرف 10 دن کے اندر ہوگئی تھی جس میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔