(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کی زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا ہے۔
ویڈیوز انسٹاگرام پر یاسین لاکھانی نامی شخص کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں جو اپنی آئی ڈی میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں۔شیئر کی گئی ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کے لئےبیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری ویڈیو بھی اسی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جو کہ فیروز خان کی شادی کی ہے، ویڈیو میں فیروز خان کو عروسی لباس پہنی دلہن کے ہمراہ سیڑھیاں چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں بچے اور دیگر افراد بھی موجود ہیں۔