اداکارہ صبور علی کو جیون ساتھ مل گیا

اداکارہ صبور علی کو جیون ساتھ مل گیا
ویب ڈیسک: اداکارہ صبور علی کو اپنا دولھا مل گیا۔ انھوں نے اداکار علی انصاری کو اپنا جیون ساتھ چن لیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اداکارہ نے لکھا کہ بات پکی ہو گئی۔ خاندان کی نیک خواہشات سے ایک حیران کن شخصیت کے مالک شخص کے ساتھ اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جا رہی ہوں۔ انھوں نے اپنے پیغام کے آخر پر 'الحمد للہ' بھی لکھا۔دوسری جانب علی انصاری نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی اور صبور علی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس میرے جذبات ملے جلے ہیں۔ مگر میں خوش ہوں، یہ اہم بات ہے۔ اپنی ہونے والی بیوی کو انھوں نے مخاطب کیا اور کہا کہ اب زندگی میں آپ کو تنہا کوئی بھی سفر نہیں کرنا پڑے گا۔اداکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں قرآن مجید کی ایک آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا 'اور ہم نے سب سے جوڑے بنائے تا کہ تم ایک دوسرے کو یاد رکھ سکو'۔سوشل میڈیا صارفین نئے بننے والے جوڑے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔