ویب ڈیسک: علی امین گنڈا پور کیخلاف ریاست کے خلاف حملہ آور ہونے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس کے تحت وزیراعلیٰ کے پی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور پر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ناصر رضوی نے وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیا۔
غیرقانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔ جس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسین زیدی نے کی۔
متعدد مرتبہ عدالتی طلبی کے باوجود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے۔عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔